بھارت میں عدم برداشت پر کرن جوہر بھی بول اٹھے

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پرعامر خان کے بیان کے بعد جہاں کئی ہندو انتہا پسندتنظیمیں ان کی مخالفت میں سامنے آئیں، وہیں بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہرنے ان کے اس بیان کی حمایت کردی ہے۔

راجھستان میں ہونے والے نویں سالانہ جے پور لٹریچر فیسٹیول کے دوران انہوں نے بھارت میں آزادی رائے کو سب سے بڑا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم ساز ہوں لیکن مجھے بھی آزادی رائے کا حق نہیں اور انڈیا ایک مشکل ترین ملک ہے جہاں اپنی ذاتی زندگی پر اظہار رائے دینے پر آپ کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر جگہ خوف محسوس کرتا ہوں، مجھے نہیں پتا کہ میرے اس بیان کے بعد مجھ پر کون سا مقدمہ درج کردیا جائے گا۔