پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں 17 فیصد اضافہ

India, Pakistan

India, Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک دونوں ہمسائیہ ممالک میں تجارت کا حجم ستاون کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر رہا۔

جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں اڑتالیس کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر پر موجود تھی۔

اس عرصے میں پاکستانی برآمدات بائیس فیصد اضافے سے بارہ کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے اڑتیس کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر کی مصنوعات منگوائی گئی۔