بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس، شاہد آفریدی پھٹ پڑے

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی انڈین ٹیم کیخلاف ناقص کارکردگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، انڈین ٹیم کرکٹ کے ہر شعبے میں ہم سے بہت آگے نکل چکی ہے۔

بوم بوم آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹرائیک روٹیشن قومی ٹیم کا بہت پرانا مسئلہ ہے جبکہ آخری اوورز میں خراب باؤلنگ کی وجہ سے ٹیم غیر ضروری دباﺅ کا شکار ہو جاتی ہے۔

انہوں نے قومی کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں واضح سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور اپنی سوچ اور مائنڈ سیٹ کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔