بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے :دفتر خارجہ

Pakistan Foreign Office

Pakistan Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے ، بھارتی دہشتگردی کا ثبوت کلبھوشن کےاعترافی بیانات ہیں ۔ بھارت دنیا کی توجہ کشمیرمیں قابض افواج سے ہٹانا چاہتا ہے۔

پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار بھارت ہے ، پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی اورمعاونت کر رہا ہے جس کا ثبوت کلبھوشن کے اعترافی بیانات ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں ، وہ دنیا کی توجہ کشمیر میں قابض افواج سے ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیری رہنما برہان وانی کا ماورائےعدالت قتل کیا ، مقبوضہ وادی میں گزشتہ 75 روز میں 108 افراد کو شہید کیا گیا ، بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں جنہیں بند کرنے کیلئے عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے۔