بھارت میں غربت سے تنگ ایک اور کسان نے خودکشی کر لی

Indian Farmer Suicide

Indian Farmer Suicide

لکھنو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ضلع مہوبہ کے علاقے میں غربت کی وجہ سے ایک نوجوان کسان نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود سنگھ نے بتایا کہ دھورا گاو رکے 34 سالہ کسان بلبیر سنگھ کی لاش پھندے پر اس کے گھر سے برآمد کی گئی۔

صبح دیر تک کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس سے قبل بھی بھارتی ریاست پنجاب میں متعدد کسان خودکشیاں کر چکے ہیں۔