بھارتی پریس انفارمیشن بیورو نے مودی کی تصویر کو تبدیل کر کے مذاق بنا ڈالا

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) رنگ برنگے کپڑے تو کبھی عجیب و غریب حرکات سے اپنا مذاق بنانا کوئی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے سیکھے لیکن اس بار مودی کا مذاق بھارتی پریس انفارمیشن بیورو نے مودی کی ایک آن لائن تصویر میں تبدیلی کر کے بنا ڈالا۔

کبھی شوخ لباس تو کبھی سیلفیاں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خبروں میں ان رہنے کا گر جانتے ہیں۔

مودی اس بار خبروں میں ان ضرور ہیں مگر اپنی نہیں بلکہ بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی احمقانہ حرکت کے سبب جنہوں نے چنئی میں سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کھینچی گئی تصویر میں رد و بدل کر کے ٹویٹ کر دیا۔

پہلی تصویر میں مودی کو جہاز کی کھڑکی سے جھانکتے دکھایا گیا، تصویر میں سیلاب ڈوبی عمارتوں اور کھیتوں کو دیکھا جا سکتا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی وہی تصویر دوبارہ ٹویٹ کی گئی لیکن اس بار سیلابی صورت حال کے مناظر جہاز کی کھڑکی کی جگہ پر چسپاں تھے، تصویر چند منٹوں میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر مذاق بن گئی۔