بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر پر استقبالیہ

Narendra Modi

Narendra Modi

نیویارک (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر نیویارک میں ان کے حامیوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،جس میں 18 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں نریندر مودی کے استقبال کے لیے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں بالی وڈ کے مشہور ستاروں کی دلکش پرفارمنسز نے سماں باندھ دیا۔

تقریب میں ہزاروں سمندر پار ہندوستانیوں نے شرکت کی ، نریندر مودی امریکا کے 5 روزہ دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر بارک اوباما سے بھی ملاقات متوقع ہے۔