بھارت: مذہبی عدم رواداری کیخلاف مصنفوں کا احتجاجی مارچ

Writers Protest

Writers Protest

دہلی (جیوڈیسک) مودی سرکار میں اقلتیوں پر بڑھتے ظلم وستم کے خلاف بھارتی مصنفین بھی سراپا احتجاج ہیں۔ دہلی میں چالیس سے زائد ادیبوں نے ساہتیہ اکیڈمی کی جانب پر امن احتجاج کیا۔

ریلی میں مختلف زبانوں کے درجنوں مصنف شامل ہوئے جنہوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ ساہتیہ اکیڈمی نے ادیبوں کے ایوارڈ واپس کرنے کے معاملے پر آج اجلاس بلایا ہے۔

واضح رہے دادری میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمان کے قتل کے خلاف بھارتی مصنفوں نے اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

ادھر بھارتی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد دکن میں گھروں کے مالکان اور اپارٹمنس ایسوسی ایشن مسلمانوں کو کرائے پر گھر دینے سے انکار کر رہے ہیں۔