بھارت کے ریٹائرڈ فوجیوں نے 65ء کی جنگ کی سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کر دیا

India Soldiers

India Soldiers

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے ریٹائرڈ فوجیوں نے 1965ء کی جنگ کی سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کر دیا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ بھارت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 1965ء کی پاکستان بھارت جنگ میں شریک فوجیوں کا مطالبہ ہے کہ پرانے پنشنرز کی پنشن نئے پنشنرز کے برابر کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور ریٹائرڈ فوجی پنشنرز کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے اور سابق فوجیوں کے ایک گروپ نے نئے پنشن پیکیج کے فیصلہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے واک آئوٹ کیا تھا۔

ریٹائرڈ فوجیوں کے مطابق ہندوستان کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے ان سے ملاقات کی لیکن کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔