بھارت اور روس کے درمیان 130 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

Narendra Modi and Vladimir Putin

Narendra Modi and Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) معاہدے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے دوران طے پائے ہیں۔ اس بات کا اعلان روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر اعظم مودی نے ماسکو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اگلے بیس برس کے دوران روس۔بھارت میں چھ نئے ایٹمی بجلی گھر لگائے گا۔ ہر بجلی گھر بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ یہ بجلی گھر آندھرا پردیش میں لگائے جائیں گے۔

دفاعی معاہدوں کے تحت روسی کاموو جنگی ہیلی کاپٹر اور براہموس میزائل بھارت میں بنیں گے۔ دونوں ملک مشترکہ طور پر نئے جنگی جہاز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی ڈیزائن کریں گے۔