بھارت نے پیر کو جانے والی سمجھوتا ایکسپریس بھی منسوخ کر دی

Samjhauta Express

Samjhauta Express

کراچی (جیوڈیسک) بھارت نے پیر کے روز بھی سمجھوتا ایکسپریس منسوخ کر دی، بھارتی ریلوے حکام نے پیغام دیا ہےکہ مظاہرے ختم نہیں ہوئے، اس لئے ٹرین نہیں لے سکتے۔

سینئر جنرل منیجر محکمہ ریلویز جاوید انور نے بتایا کہ بھارتی ریلوے حکام نے اطلاع دی ہے کہ بھارت میں مظاہرے ختم نہیں ہوئے، سمجھوتاایکسپریس پر حملے کا خطرہ ہے، اس لئے وہ پیر کے روز بھی سمجھوتا ایکسپریس نہیں لے سکتے۔

جمعرات 8 اکتوبر کو بھی بھارت نے سمجھوتا ایکسپریس لینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو واپس لاہور لانا پڑا تھا، اس دن سے سمجھوتا ایکسپریس کے 40 سے زائد مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن کے مسافر خانے میں قیام پذیرہیں، جن کے کھانے وغیرہ کے انتظامات محکمہ ریلویز کر رہا ہے،ان میں شادیوں میں شرکت کیلئے بھارت جانے والے مسافر بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد مسافروں کے ویزے بھی ختم ہو گئے ہیں۔