پاک بھارت سیریز کے لئے انتظامات کا وقت ختم ہو چکا، شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد سے متعلق تمام امیدیں ختم ہونے کے بعد بالآخر کہہ ہی دہا ہے کہ اب دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے انتظامات کا وقت گزر چکا۔

پی سی بی چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں حکومت کی جانب سے سیریز سے متعلق کوئی سگنل نہیں ملا جب کہ انگلش بورڈ کے چیرمین جائلز کلارک سے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق اپنے ردعمل کا تحریری جواب دیں۔

بھارت کی جانب سے باقاعدہ جواب آنے کے بعد ہی سیریز سے متعلق اپنے رد عمل کا اعلان کریں گے۔