بھارت اپ سیٹ کیلئے تیار رہے، کرس گیل

Chris Gayle

Chris Gayle

ممبئی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم اپ سیٹ کے لیے تیار رہے۔

کرس گیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی کارکردگی کوئی تعجب والی بات نہیں ہے تاہم انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کوہلی سے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میں اتنا اچھا نہ کھیلنا۔ کرس گیل نے کہا کہ میں کئی بار پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ کوہلی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ کوہلی اچھا نہیں کھیلے گا۔

کرس گیل نے اس بات پر زور دیا کہ ویسٹ انڈیز صرف ویرات کوہلی پر ہی اپنی پوری توجہ نہیں دیگی۔ بھارتی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں اور ان میں کوئی بھی عمدہ کھیل پیش کر سکتا ہے۔