بھارت نے سری لنکا کو 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

India

India

پالے کیلی (جیوڈیسک) پالے کیلی ٹیسٹ کا تیسرا دن فیصلہ کن ثابت ہوا۔ فالو آن کے بعد سری لنکا کے بلے باز دوسری اننگز میں بھی متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے۔ میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

ڈک ویلا کے اکتالیس اور کپتان چندی مل کے چھتیس رنز بھی آئی لینڈرز کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 135 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی صرف 181 رنز بنا سکی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے تھے۔