بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین نے وزیر سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھر جلا دیئے

Manipur House Fire

Manipur House Fire

منی پور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے نتیجے میں ریاست کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست منی پور میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو نذر آتش کر دیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنےکے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردیا تاہم مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔

پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔

واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ تین سالوں میں اسی متنازع بل کی وجہ سے شدید فسادات دیکھنے میں آئے ہیں۔