پاک بھارت کشیدگی پر ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی، جان کربی

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کے اختلافات سے پوری طرح آگاہ ہیں، جان کیری بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کا حل مذاکرات سے نکالنا ہو گا۔

ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، تاہم مسائل کا حل پاکستان اور بھارت کو ہی نکالنا ہے۔