بھارت ہمارا اسٹرٹیجک شراکت دار جبکہ پاکستان تاریخی اتحادی ہے: سعودی وزیر خارجہ

Adil Bin al Jubair

Adil Bin al Jubair

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی کے دورے پر موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا اسٹریٹجک شراکت دار جبکہ پاکستان تاریخی اتحادی ہے، دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے خواہش موجود ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا اسٹریٹجک شراکت دار ہے جبکہ پاکستان تاریخی طور پر اتحادی ہے۔

نئی دہلی میں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں سعودی عرب اپنی مرضی مسلط نہیں کرے گا، تاہم دونوں ممالک میں یہ خواہش اُبھر رہی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں بہتر ی لائی جائے۔

سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ اگلے مہینے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ریاض کے موقع پر دو طرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت ہو گی۔