بھارت ہٹ دھرمی پر تل گیا

India Pakistan Kashmir

India Pakistan Kashmir

تحریر : پیر توقیر رمضان
پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے اگر بھارت ہٹ دھرمی سے ہٹ جائے تو مسئلہ کشمیر مذاکرات سے بھی حل کیا جاسکتا ہے مگر بھارت امن نہیں چاہتا ہے آئے روز بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر کی جانیوالی فائرنگ کا شکار ہمارے بھائی ہورہے ہیں۔ بھارت ہٹ دھرمی پر تل چکا ہے، بھارت دنیا میں جاری امن نہیں چاہتا ہے، پاکستان میں دہشت گردانہ کاروایوں میں بھی انڈین ایجنسی راء کا ہاتھ ہے ، پاکستان کے نوجوان فوجی بھارت کی کسی بھی بزدلانہ کاروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ،پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ضرورت آنے پر پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ نکلے گی۔

پاکستان کی بہادر فوج کسی بھی جاحیت کا منہ جواب دینے کے لیے تیا ر ہے کشمیر میں زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہے جو کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے ، بھارت کی ہٹ دھرمی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر سے پاکستانیوں کی توجہ ہٹا نا ہے،بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

پاکستانیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی مہم جوئی اور غیر ذمہ دارانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ انڈیاشروع سے پاکستان کا دشمن ہے جو کبھی بھی پاکستان کادوست ملک نہیں بن سکتا ،پاکستان میں دہشت گردانہ کاروایوں میں نڈین ایجنسی “را ” کا ہاتھ ملوث ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستانی اپنے بہادر فوجی جوانوں کے ساتھ دشمن کی کسی بھی جاحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیار ہیں۔

اگر بھارت نے کسی قسم کی بزدلانہ کاروائی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان کے بہادر فوجی جوان بھارت کی ہٹ دھرمی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی فوج اور عوام کا مقصد امن وامان کا قیام ہے مگر بھارت کا مقصد اس کے برعکس ہے۔

انڈیا عز م سے پاکستان کا دشمن ہے جو کبھی بھی پاکستان کی حمایتی یا دوست ملک نہیں بن سکتا ۔پاکستانی کی قوم میں دشمن کی کاروائیوں کا جواب دینے کا جذبہ ہے ،پاک آرمی دنیا کی نمبر ون آرمی ہے ، جو ہر حال میں دشمن کو جواب دے گی، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں جائیں گی۔

Pir Toqeer Ramzan

Pir Toqeer Ramzan

تحریر : پیر توقیر رمضان