بھارت نے ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بچا لی، پاکستان کا ساتواں نمبر

India and Pakistan

India and Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا کو زیر کرکے ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بچالی، اس نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، ٹیم کے 122 پوائنٹس دوسرے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے 4 زیادہ ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم شکست کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئی، تیسرے نمبر پر انگلینڈ اور چوتھے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم موجود ہے، جنوبی افریقہ کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہیں جب کہ آٹھویں پوزیشن پرآسٹریلوی ٹیم براجمان ہے۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 19 اور 21 فروری کو شیڈول دو ٹوئنٹی 20 میچز میں کلین سوئپ کرنے والی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں جبکہ بولرز میں شاہد آفریدی کا چوتھا نمبر ہے، وہ آل رائونڈرز میں تیسرے اور حفیظ چوتھے درجے پر موجود ہیں۔