بھارتی دہشتگردی پر حکومتی رویہ عوام کی فہم سے بالاہے ‘ سولنگی اتحاد

Pakistan Army

Pakistan Army

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کے خاتمے میں مصروف افواج پاکستان کامیابی کی منزل کی جانب گامزن ہیں مگر دہشتگروں کے خاتمے کیلئے جہاں نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ناگزیر ہے وہیں دہشتگردوں کے بیرونی رابطوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے راستے پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی میں ”را“ کا کردار ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ثابت شدہ بات ہے جس کے شواہد بھی پاکستان کے پاس موجود ہیں جو کبھی کسی فورم پر کبھی کسی فورم پر پیش کئے جاتے ہیں۔

مگر اس معاملے میں حکومتی کردار عوام کی فہم سے بالا اور امنگوں ک ے برخلاف ہی نہیں بلکہ اس کا معذرت خواہانہ رویہ بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے شہہ کے مترادف بھی ہے جس سے گریز اور بھارت کے خلاف اظہار جرا ¿ت کے ذریعے قومی وقار و خود مختاری کے تحفظ کی ضرورت ہے !۔