بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں ان ہی کی تنظیمیں ملوث ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

Nafees Zakaria

Nafees Zakaria

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان پر لگائے جانے والے بھارتی الزامات ہمیشہ بھارت کے اپنے ہی گلے پڑے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

نیویارک حملوں سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار افغان شہری 1985 سے امریکہ میں مقیم ہے ، اس کی اہلیہ پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔