بھارت : ٹریفک حادثے میں 4 طلبہ ہلاک، 30 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

حیدر آباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں ٹریفک حادثے میں چار طلبہ ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس ڈرائیور بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔