بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفانی بارشوں سے 46 جاں بحق

Lightning strikes

Lightning strikes

اترپردیش (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات سے چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

اتر پردیش کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اورآسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ، وارانسی میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ دوسری طرف اعظم گڑھ ، گورکھ پور میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی موسم کی وجہ سے اب تک چھیالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔