پاک بھارت جنگ کشیدگی اور ہمارا عزم

Uri Sector Attack

Uri Sector Attack

تحریر : محمد ریاض پرنس
مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف جنگی جنون سمجھ سے بالاتر ہے۔ ضلع بارہ مولا کے اُڑی سیکٹر کے بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کی تحقیقات ہو نے سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یہ انہوں نے اس لئے کیا تاکہ جنرل اسمبلی میں میاں نواز شریف کے بیان کی وضاحت نہ ہو سکے اور انڈیا اپنے کارنا مے میں کامیاب ہو سکے۔ مگر میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں انڈیا کا اصل چہرہ سب کو دیکھا دیا اور انہوں نے کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ پر بھی زور دیاکہ مسلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مودی سرکار ایسی حرکات اس لئے کر رہا ہے کیونکہ مودی سرکار کو اس کی اپنی عوام نے چھوڑدیا ہے ۔اب وہ بہانے ڈھونڈرہا ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان پر الزام ثابت کر سکوں ۔ انڈیا میں مسلم فسادات پھیلانے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنے والا اور کوئی نہیں وہ نریندرمودی ہی ہے ۔ جس نے لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو شہید کیا ہے ۔جس کی وجہ سے انڈیا کی عوام نے مودی کی حمایت کرنا چھوڑدی ۔ انڈین آرمی بھی نہیں چاہتی کہ وہ پاک بھارت جنگ کے لئے تیار ہو ۔انڈین آرمی بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ۔ مگر مودی انڈین آرمی کو پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے۔وہ جانتا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کبھی بھی جیتی نہیں جا سکتی۔اس لئے کئی بار بھارت کو اس کی زبان میں سمجھانا پڑا۔ مگر اس کو پھر اپنی اوقات بھول جاتی ہے ۔کہ بھارتی فوج میں کتنا دم ہے۔

مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ۔یہ بھارتی فوج دنیا کی نمبر ون آرمی کا خاک مقابلہ کر پائیں گے ۔آرمی چیف دلبر سنگھ سہاگ بھی مودی کو کئی بار سمجھا چکا ہے کہ ہم ایسی غلطی سے گریز کریں ۔مگر مودی دشمنانیں پاکستان ہوش کے ناخن نہیں لے رہا ۔ایک طرف تو بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف ہر بات بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تو دوسری طرف بھارتی میڈیا نے بھارتی مسلح افواج کا پول کھول دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا اور دفاع تجزیہ کار وں نے بڑی وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ انڈین آرمی پاکستان کا مقابلہ کسی صورت نہیں کر سکتی ۔ وہ اس لئے کہ اس کے اندر بہت سے اختلافات پائے جاتے ہیں اور ان کی تمام مشینری نکارہ ہو چکی ہے۔

جن کے جذبے سچے ہوں اور نظر جن کی خدا وپر ہو وہ کبھی بھی کسی ڈر اورخوف سے نہیں گھبراتے اور ہم تو وہ لوگ ہے جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور امن کا پیغام دیتے ہیں۔ بھارت کی عوام اور اس کی مودی سرکار سے تو اس کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہو رہا۔ وہاں پر مسلمانوں کو کیا حقوق مل رہے ہیں ۔ریاست مقبوضہ کشمیر،سری نگر، گجرات ،اترپریش، اسام اور اس کی دوسری ریاستوں میں مسلمانوں کی عزتیں محفوظ نہیں ۔ آئے روز مسلمانوں کے قتل عام کیے جا رہے ہیں۔ مسلمان انصاف کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ مگر بھارتی درندوں اوراس کے حکمرانوں کی صحت پر کوئی اثر ہوتا دیکھائی نہیں دیتا۔سب سے بڑی جمہوریت اور اقلیتوں کو تحفظ دینے کا دعوا کرنے والا ملک بھارت سب کچھ خبروں اور تصویروں میں ہی دے رہا ۔ حقیقت میں مسلمانوں کو دینے کیلئے اس کے پاس کچھ نہیں ۔ مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے ۔سمجھ سے بالا تر ہے کہ آخر بھار ت چاہتا کیا ہے۔

India

India

جب بھی بھارت میں کوئی واقع رونما ہوتا ہے ۔آنکھ چھپکنے سے پہلے پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے ۔اور اس منظر کو بھارت میں اس کا میڈیا اس انداز سے پیش کرے گا کہ اس کو دیکھ کر بھارتی عوام اور بھارتی میڈیا پاکستان کے اس قدر مخالف ہو جاتے ہے کہ جیسے پاکستان نے بھارتی عوام سے اس کے کھانے کا نوالا چھین لیا ہو ۔ہر روز بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف واہ ویلا کرتا رہتا ہے ۔ پاکستان کو دہشت گرد کہنے والا بھارت خود سب سے بڑی دہشت گردی کی پیداوار ہے ۔ کیا دنیا کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ دی گئی کہ ا س کو نظر نہیں آتا ۔ یا پھر سب کے سب اندھے ہو گے ہیں ۔ہم کشمیر میں ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو تباہ کر رکھا ہے۔

دنیا اب خاموش کیوں ہے ۔ ان کو بھارت کی یہ دہشت گردی کیوں ہضم ہو رہی ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ سے امن پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی کا بڑھ چڑھ کر مقابلہ کیا ہے ۔پاکستان نے دہشت کو ختم کرنے کے لئے بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔اور اب پاکستان میں امن پیدا ہونا شروع ہوا ہے ۔تو کسی کو برداشت نہیں ہو رہا۔ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اس لئے بھارت سے پاکستان کا امن دیکھا نہیں جاتا اس لئے بھارت یہاں پر اقلیتوں میں انتشار کی روح بھونک رہا ہے اور پاکستان کا امن تباہ کرنے میں لگا ہوا۔ ہے ۔پاکستان میں جب بھی دہشت گردی ہوئی اس میں بھارت کے لوگ ملوث نکلے ۔ مگر اقوام متحدہ نے پاکستا ن کے موقف پر خاموشی باندھ لی ہے ۔ کیونکہ امریکہ بھی تو نہیں چاہتا کہ مسلمان متحدہ ہو جائیں۔

حملہ ایئر بیس پٹھان کوٹ ہو یا سیکٹر اوڑی جیسا واقع بھارت سب سے پہلے پاکستا ن کو ہی قصور وار ٹھہریے گا ۔ حالانکہ یہ سب انڈیا نے اس لیے کروایا تاکہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی اسمبلی میں انڈیا کی دہشت گردی اور کشمیر کے معاملے کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے ارکان کی حمایت حاصل نہ کرسکیں ۔یہ ان کی پاکستان کے خلاف گہری سازش تھی ۔تاکہ اقوام متحدہ اور دنیا کی حمایت حاصل ہو سکے ۔ اور ثابت کر سکیں کہ پاکستان دہشت گرد ملک ہے۔ مگر وہ اپنی ہی چال میں پھنس گئے ۔ اور ان کی یہ سازش ناکام ہو گئی ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کشمیر کی حمایت اور اقوام متحدہ کو اس کے حل کے لئے جو تجاویز پیش کیں ہیں پاکستانی عوام اور کشمیر ی عوام ان کے اس جذبے سے بے حد خوش ہے۔

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

انڈیا اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ جب سے اس نے امریکہ سے ہاتھ ملایا ہے تب سے وہ ہر روزپاکستان کو آنکھیں دیکھا رہا۔ جب کوئی دہشت گردی کا واقع رونما ہوتا ہے ۔ انڈیا بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہے ۔مودی حکومت اس وقت بہت سے مسائل میں گھیر چکی ہے اس لئے مودی سرکار اپنی عوا م کی حمایت حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے خلاف حرام زدگی کر رہا ہے۔ مودی یہ کان کھول کر سوچ سمجھ لو تم اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکوگے ۔جب سے ہمارے وزیر اعظم نے کشمیر کا مسلہ اٹھایا ہے تب سے انڈیا کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔اور وہ پاکستان کے خلاف گھنونی سازش کر رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اس قدر فوج بڑھا دی ہے جیسے ابھی جنگ شروع ہو جائے ۔ اور LOCپر بھی بھاری نفری انڈین آرمی کی آچکی ہے ۔ اور کشیدگی بڑھا رہا ہے ۔ وہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے ۔مگر ہم ان کے اس خوف سے ڈرنے والے نہیں بلکہ پاکستانی عوام پاک افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ چلے گی اور انڈیا کو اس کی اوقات دیکھائے گئی۔انڈیا اتنا یاد رکھ پاکستانی افواج اور عوام ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

اگر تم نے پاکستان کی سالمیت اورامن و استحقام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ۔تو ہم تمہارے تمام ارادوں کو تباہ وبرباد کر دیں گے ۔ہم تمہاری کسی بھی دھمکی میں آنے والے نہیں ۔ اور نہ ہی تمہاری دھمکیوں سے ڈرنے والے ہیں ۔تمہار ا یہ جنگی جنون اور گیڈر بھبکیاں خاک میں مٹ جائیں گئیں انڈیا یہ بھی یاد رکھ یہ پاکستانی قوم ہے جو آج میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میںمتحد کھڑی ہے اور پاک فوج کے دست بازو ہو گی ہے۔ اور تم کو تمہاری اوقات دیکھانے کے لئے کسی بھی حد سے گزر جائے گی ۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہم کواپنے ملک کی حفاظت کرنی آتی ہے ۔ہر پاکستانی اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر پورے عزم اور جذبے کے ساتھ پاک فوج کے دستے بازو بن جائیں تاکہ دنیا بھی دیکھ سکے کہ ہم متحد ہیں اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو تباہ وبرباد کرنے کی طاقت وصلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد ۔پاکستان پائندہ باد۔

Riaz Prince Logo

Riaz Prince Logo

تحریر : محمد ریاض پرنس
03456975786