بھارت اسلحہ ساز سامراجی ممالک کا کمیشن ایجنٹ ہے ‘ سولنگی اتحاد

India

India

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت کی جانب سے پاک بھارت مذاکرات کو پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں تعاون سے مشروط کرنے اور بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کیخلاف سخت رویئے کے مطالبہ کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات یا خطے میں امن کا خواہشمند کبھی بھی نہیں رہا اس نے ہر بار مذاکرات کا ڈرامہ رچانے ے بعد کسی نہ کسی ڈرامے کے ذریعے مذاکرات سے راہ فرا ر اختیار کی ہے کیونکہ وہ اسلحہ ساز سامراجی ممالک کا کمیشن ایجنٹ ہے۔

اور ان کیلئے نئے ممالک و منڈیوں کی فراہمی کے مشن کی تکمیل کیلئے جارحیت ‘ تشدد پسندی اور دہشتگردی کے ذریعے خطے میں جنگ کا آغاز کرانا چاہتا ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں شروع ہونے والی جنگ یہیں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ کئی ممالک کو لپیٹ میں لیتے ہوئے تیسری جنگ عظیم کا روپ دھار جائے گی جس سے بھارت اور اس کے آقا ¶ں کا اسلحہ خوب بکے گا یہی وجہ ہے کہ اس نے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ کا ڈرامہ رچاکر ایکبار پھر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی ہے ۔