بھارت دنیا کے امن کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر ویرادون میں پاکستان بھارت صنعتی نمائش میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ویگر نے کہا کہ پاکستان کے اچانک دورے کے ذریعے دنیا کو بھارت کی جانب سے پاکستان سے دوستانہ تعلقات کی خواہش کا پیغام دینے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چانکیائی سیاست کے ذریعے دنیا کے امن کی پیٹ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے امن دوست ہونے کا تاثر دینے والے نریندر مودی نے دہشتگرد تنظیم شیو سینا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے شیو سینا نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان‘ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری‘ استاد غلام علی خان کی جس طرح تذلیل کی اس کے بعد مودی سرکار کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ پاکستانیوں کو وہاں پر تحفظ فراہم کرتی لیکن انڈین حکومت نے پاکستان دشمنی میں سب کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے بھارت نہ صرف پاکستانیوں کیلئے سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔

بلکہ بھارت میں موجود مسلمان بھی جان و مال کے خطرات سے دوچار ہیں جبکہ غیر ملکی سیاحوں ‘ فنکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے بھی بھارت کا سفر کسی طور مناسب نہیں رہا ہے اسلئے پوری دنیا کو بھارت کا سیاسی ‘ سماجی اور معاشی بائیکاٹ کرنا چاہئے۔