بھارت ورلڈ ٹی 20: پی سی بی کا اجازت کیلئے حکومت سے رابطے کا فیصلہ

Cricket board Government India T20

Cricket board Government India T20

لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹٰی کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا،جس کی تیاریاں جاری ہیں ،تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ میں شرکت کے لئے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نےبھارت میں سیکیورٹی خدشات اور پاکستان مخالف جذبات کی وجہ سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو اجازت لینے کے لئے باضابطہ طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،امکان ہے کہ جنوری کے آخر تک پی سی بی حکومت کو خط لکھے گا۔