بھارت : دس سال میں مسلمانوں کی آبادی میں 0.8 فیصد اضافہ

Muslims Population

Muslims Population

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں دس سال کے دوران مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ جبکہ ہندوؤں کی آبادی صفر اعشاریہ سات فیصد کم ہوئی ہے۔

بھارت میں 2011 میں ہونے والی مردم شماری کے تعلق سے مذہب کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اعداد و شمارکے مطابق مسلمانوں کی آبادی سترہ کروڑ بائیس لاکھ ہوگئی جبکہ ہندوؤں کی مجموعی تعداد چھیانوے کروڑ تریسٹھ لاکھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلمانوں میں اضافے کی شرح 24.6 فی صد جبکہ ہندوؤں میں اضافے کی شرح 16.8 رہی ۔ عیسائیوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 15.5 رہی جبکہ سکھوں کی آبادی 8.4 فی صد کے حساب سے بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو کل آبادی کا 79.8 اور مسلمان 14.2 فی صد ہیں دو ہزار گیارہ میں کی گئی مردم شماری میں بھارت کی کل آبادی ایک ارب اکیس کروڑ نو لاکھ تھی۔