بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزہ نہ مل سکا

Anupam Kher

Anupam Kher

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اداکار انوپم کھیر کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا ویزہ نہ ملا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار کو ایک این جی اوز نے اپنے پروگراموں میں شرکت کیلئے لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انوپم کھیر نے پاکستان آنے پر رخا مندی بھی ظاہر کر دی۔

لیکن پاکستانی سفارتخانے نے سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔