بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی والدہ انتقال کر گئیں

Imran Hashmi

Imran Hashmi

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ ہاشمی طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ حالت خراب ہونے کے باعث انھیں ممبئی کے سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انھوں نے آخری سانسیں لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی وفات کی خبر کی تصدیق عمران ہاشمی کے چچا مکیش بھٹ نے کی۔ انھوں نے مزید بتایا کے عمران ہاشمی کو جب اس سانحے کی خبر دی گئی تو وہ کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے۔

خبر ملنے کو فوری بعد سارے کام چھوڑ کر وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔