بھارتی اداکار عرفان خان کا ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار

Irfan Khan

Irfan Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عرفان خان نے ہالی ووڈکی فلم میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو ہالی ووڈ ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ نے فلم میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ سکارلٹ جانسن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم عرفان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

عرفان خان کا کہنا تھا کہ فلموں میں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا اور ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ اسی لیے اس فلم میں اپنے کردار کے انتخاب کا صحیح وقت نہیں ہے۔ عرفان خان اس سے قبل ہالی ووڈ کی دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔