بھارتی اداکار ویویک اوبرائے بچوں کیلئے ٹی وی شو کریں گے

Vivek

Vivek

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار ویویک اوبرائے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک ٹی وی شو تیار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویک نے کہا ہے کہ شو کے فارمیٹ کے بارے میں ابھی کچھ بتاناقبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے رواں سال یہ شو ٹی وی پر آجائے۔

واضح رہے بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے بچوں کے ایک رئیلٹی شو میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں جبکہ انہوں نے ایک تنظیم بھی بنائی ہوئی ہے جو مستحق بچوں کیلئے مفت تعلیم ، صحت اور مختلف سماجی مسائل پر کام کرتی ہے۔