بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی پہنچ گئیں

 Juhi Chawla

Juhi Chawla

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ نجی دورے پرکراچی پہنچی ہیں۔
ہمیشہ کی طرح انھیں میڈیا سے لاعلم رکھا گیا وہ ائیر پورٹ سے اپنے ماموں معروف فلم ساز تقسیم کار ستیش آنند کی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر روانہ ہو گئیں۔

جوہی چاؤلہ کراچی میں ایک ہفتہ قیام کریں گی وہ اپنے عزیز واقارب کی شادی میں شرکت کریں گی۔

جوہی چاؤلہ اس سے قبل 3 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں لیکن انھوں نے نجی تقاریب کے علاوہ کسی تقریب میں شرکت نہیں کی اس بار بھی انھوں نے اپنے دورے کو میڈیا سے چھپا کر رکھنے کی کوشش کی ہے۔