بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی مقبولیت بڑھ گئی

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ میرے گانے ”سن ساتھیا“ کو یوٹیوب پر پسند کیا جا رہا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موہت سوری کی طرف سے ان کی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ کی آفر کی گئی تھی۔ مجھ سے قبل اداکارہ کترینہ کیف، دیپکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا اور کریتی سانن کو پیشکش کی گئی۔

تاہم چاروں اداکاراﺅں کی جانب سے موہت سوری کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا تھا جبکہ میں نے اسے قبول کر لیا ہے۔