بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراداد کی منظوری احسن اقدام ہے، ارشد رشیدی

LOC

LOC

کراچی : ملکی سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس بیدار کرنا ہو گا، ملک کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہیروز نے قوم کا نام روشن کر دیا، بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد کا منظور ہونا ایک احسن اقدام ہے۔

اس سے ملک دشمن بھارت کو اپنی اوقات یاد آجائے گی ، پاک فوج کے جوانوں کا تذکرہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔

حکمران اپنی سیاست میں پاک فوج کے جوانوں کو نہ بھولیں ، جانیں نثار کرنے والوں کا بدلہ سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو دشمن آئندہ بھی اسی طرح کے بزدلانہ حملے کر کے جوانوں کا نقصان کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزری رکن شوریٰ ارشد رشیدی ، صوبائی شوریٰ کے رکن دانش مراد ، آصف نواز ، کراچی کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی نے بلدیہ ٹائون میں صوبائی دورے کے موقع پر منعقد کی گئی۔

” آل کراچی تربیتی ورکشاپ ” میں ذمہ داران و کارکنان کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو اگر نذر انداز کردیا گیا تو تاریخ یہ باب سیاہی مائل ہو کر پیش کیاجائے اور اس سے دشمن کے حوصلے بلند ہونگے۔

ہم بھارت کے خلاف قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی مذمتی قرارداد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330