بھارتی ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی دھمکی

Indian Airport Security

Indian Airport Security

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے این ایس سی بوس ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو ای میل موصول ہوئی جس میں ایئرپورٹ کو ایک روز کے اندر بم دھماکے سے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی اور آئی پی ایڈریس کی شناخت کےبعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ ای میل جرمنی سے بھیجی گئی تھی۔

سائبر ماہرین کی ٹیم ای میل کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام مسافروں کا سامان اچھی طرح سے چیک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل کولکتہ ایئرپورٹ پر ماں اور بیٹی کے سامان سے کارتوس برآمد ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔