بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 3 پاکستانی جوان شہید

Indian Army Firing

Indian Army Firing

بھمبر (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھمبر کے قریب تھوب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کایہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا۔