بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید

Indian Army

Indian Army

راولاکوٹ (جیوڈیسک) کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہو گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہو گیا۔

پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، واضح رہے کہ رواں ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔