بھارتی باکسر وِجندر سنگھ نے عامر خان کو چیلنج کر دیا

Amir Khan and Vijender Singh

Amir Khan and Vijender Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا کھیلوں میں ایک اور میدان لگنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔

بھارتی باکسر وِجندر سنگھ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر کو للکار دیا۔ ڈبلیو بی او ایشیا پیسفک سپر مڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے وِجندر سنگھ بڑا معرکہ سر کرنے کا خواب دیکھ لیا۔ کہتے ہیں عامر خان مے ویدر اور مینی پیکیو سے باؤٹ کو چھوڑیں اپنے روایتی حریف کے خلاف میدان میں آئیں۔

وِجندر سنگھ نے ساتھ ہی عامر خان سے مقابلہ “فائٹ آف سنچری” قرار دے دیا ۔ کہتے ہیں عامر خان حامی بھریں وہ لاہور، کراچی اور نئی دلی سمیت دنیا میں کسی بھی رِنگ میں اترنے کو تیار ہیں۔