بھارتی انتہا پسندوں نے احمد آباد میں راحت فتح علی خان کے پوسٹرز پھاڑ دئیے

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

احمد آباد (جیوڈیسک) انتہا پسند بھارت میں فن کی قدر نہ فنکار کا لحاظ ہے ، شیو سینا نے احمد آباد میں راحت فتح علی خان کے پوسٹرز پھاڑ دئیے۔

احمد آباد میں شیو سینا کے کارکنوں نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے پوسٹر پھاڑ دیے۔ راحت فتح علی خان نے تیس اپریل کو ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا۔

شیو سینا کے انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ اگر کو ئی کنسرٹ ہوا تو وہ گلوکار پر بھی حملہ کریں گے۔ ادھر ورنسی کے مندر میں کل غزل گائیک غلام علی کا بھی ایک پروگرام شیڈول ہے۔