بھارتی انتہاپسندوں نے شفقت امانت کا پروگرام رکوانے کی دھمکی دے دی

 Shafqat Amanat

Shafqat Amanat

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی انتہا پسندوں کا امن کے سفیروں پر ایک اور وار، بنگلور میں شفقت امانت علی کا پروگرام رکوانے کی دھمکی دے دی، دوسری طرف سلمان خان نےانتہا پسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے سے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز نہ روکنے کی اپیل کر دی ۔ فن کی قدر نہ فنکاروں کی عزت، بھارتی انتہا پسندوں نے بنگلور میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا پروگرام رکوانے کی دھمکی دے دی۔

بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد نے 30 ستمبر کو شفقت امانت علی کو پرفارمنس کی اجازت نہ دینے کے لیے پولیس کو بھی خط لکھ دیا۔ دوسری طرف بالی ووڈ اداکار پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں میدان میں آ گئے۔

سلمان خان نے مہاراشڑا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو فون کرکے پاکستانی فنکاروں کے فلموں کی پر امن طریقے سے ریلیز کروانے کی اپیل کی ہے۔

انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کے سین نکالنے تک فلم اے دل ہے مشکل اور رئیس کی ریلیز روکنے کا اعلان کیا تھا۔