بھارتی فلم نگری اپنے شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتررہی،عرفان خان

Irfan Khan

Irfan Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارعرفان خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں فلم انڈسٹری شائقین کی توقع کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعرفان خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے شائقین نت نئے موضوعات کی فلمیں دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔ اس اعتبار سے اداکارکی حیثیت سے ہم بڑے خوش قسمت ہیں لیکن بھارتی فلم ساز شائقین کی امیدوں کے مطابق تبدیل ہونے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وہی بھارتی فلم دیکھتے ہیں جس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ انہیں دیکھ کروہ اپنا وقت ضائع نہیں کررہے بلکہ وہ فلم ایک ناظر کی حیثیت سے عوام اور معاشرے کو جوڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ عرفان خان ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور وہ جراسک پارک کے آئندہ سیکویل میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔