بھارتی فلم دل دھڑکنے دو میں عامر خان بھی مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہونگے

Amir Khan

Amir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم دل دھڑکنے دو میں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہونگے۔

فلم کی کاسٹ میں پریانکا ، رنویر ، انوشکا ، فرحان سمیت کئی ستارے شامل ہیں ۔ ہدایتکار زویا اختر کی نئی فلم دل دھڑکنے دو میں بالی وڈ کے نامور ستارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

عامر خان بھی ذویا اختر سے اپنی دوستی نبھاتے ہوئے فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ دل دھڑکنے دو میں انیل کپور، پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، رنویر سنگھ اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار کیا ہے ، رومانٹک کامیڈی فلم پانچ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔