آئندہ ماہ کسی بھارتی فلم کو پاکستانی سینما گھر نہیں مل سکے گا

Indian Films

Indian Films

لاہور (جیوڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ستمبر اور اکتوبر میں پاکستانی سینما پر کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوگی۔

بالی ووڈ فلم ایم ایس دھونی 30 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھی تاہم اس کی نمائش موخر کردی گئی ہے، اس کے علاوہ رنبیر کپور اور ایشوریہ کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کی تاریخ 12 اکتوبر دی گئی، ذرائع کے مطابق وہ بھی ریلیز نہیں ہوگی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امپورٹرز نے کشیدہ حالات کے پیش نظر فی الحال چھوٹے بجٹ کی فلموں کے حقوق حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آنیوالے وقت میں فلم اے دل ہے مشکل کی نمائش یہاں کی جاسکتی ہے۔