بھارتی وزیر خارجہ سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی: سیکریٹری خارجہ

Aizaz Chaudhry

Aizaz Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی۔

لیکن پاک بھارت کرکٹ بورڈز سیریز پر رابطے میں ہیں اور امید ہے سیریز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن چند ہفتے میں ملاقات کی تاریخ کا تعین ہو جائے گا۔

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ طے کریں گے کس موضوع پر کس سطح کے مذاکرات ہوں گے؟۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔