بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

Sushma Swaraj

Sushma Swaraj

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک بھارت وزرائے اعظم اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقاتوں کے بعد جمود ٹوٹ گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کی آمد کی تصدیق کی۔

سرتاج عزیز نے اسے ڈیڈ لاک میں ایک حد تک خاتمہ بھی قرار دیا۔ مشیر خارجہ نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا امکان بھی ظاہر کیا۔ تجزیہ کاروں نے بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کو کشیدگی کے ماحول میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ برف ایک دن میں نہیں پگھلی بلکہ کافی میل ملاقاتوں کے بعد ہی مودی سرکار نے پاکستان کے ٹھوس موقف کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔

حالیہ ملاقاتوں کی راہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے کے مل بیٹھنے سے ہموار ہوئی۔ جس کے بعد بنکاک میں قومی سلامتی کے مشیروں نے بھی بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔