بھارتی حکومت کا ظلم و تشدد اور بربریت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ چوہدری محمد علی تنویر

Dera Kotla Arab Ali Khan

Dera Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) بھارتی حکومت کا ظلم و تشدد اور بربریت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ چوہدری محمد علی تنویر چیئرمین ضلع کونسل گجرات۔ انشاء اللہ کشمیری عوام آزادی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں، دنیا میں آزادی کی تحریکیں جب کامیابی اور منزل کے قریب پہنچتی ہیں تو حریت کے دشمن ان میں پھوٹ ڈال دیتے ہیں جس سے قریب آئی ہوئی منزل ایکبار پھر کچھ دیر کے لئے ان سے دور ہو جاتی ہے۔

ہمارا فر ض ہے کہ وہ اپنی شہ رگ کو آذاد کروانے کے لئے انکی اخلاقی ،مالی اور سفارتی مدد کرتے رہیں انہیں تنہا مت چھوڑا جائے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ بھارتی حکومت کا بد ترین سے بد ترین ظلم و جبر بھی کشمیریوں کے حوصلے اور عزم کو شکست دینے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

کشمیریوں کی ہمت ، جرات ،جذبہ ،جنون اسی طرح برقرار رہا اور ہے جیسے پہلے روز تھا۔ دنیا میں شعور کی بیداری کی لہر چل رہی ہے، اس لہر کے سامنے اب جبر ، ظلم اور بربریت اپنا کر بند نہیں باندھے جا سکتے ۔۔۔دیوار برلن منہدم ہو چکی ہے، اب آزادی کی تحریکیں کامیاب ہونے کے قریب تر ہیں، بس ان تحریکوں کے معاونین ،مددگاروں کے ثابت رہنے کی بات ہے۔کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد آزادی عالمی ضمیر کو جھنجوڑ جھنجوڑ کر بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کیونکہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے کیونکہ اسے مٹنا ہی ہوتاہے اور لہو جہاں گرتا ہے جم جاتا ہے۔

کشمیری عوام کا بہایا جانے والا لہو رائیگاں نہیں جائیگا۔ ضرور رنگ لانے والا ہے۔ کشمیر کی جنت نظیر وادی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی روش زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی، اسکی وجہ یہ ہے کہ بھارتی حکومت کی ہندوانہ ذہنیت اور تنگ نظر سوچ اور مسلمان کش پالیسیاں اس کے سیکولر ہونے کا پردہ چاک کررہی ہیں۔

بھارتی حکومت کا ظلم و تشدد اور بربریت آخری سانسیں لے رہی ہے انشاء اللہ کشمیری عوام آزادی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں، دنیا میں آزادی کی تحریکیں جب کامیابی اور منزل کے قریب پہنچتی ہیں تو حریت کے دشمن ان میں پھوٹ ڈال دیتے ہیں جس سے قریب آئی ہوئی منزل ایکبار پھر کچھ دیر کے لئے ان سے دور ہو جاتی ہے۔ ہمارا فر ض ہے کہ وہ اپنی شہ رگ کو آذاد کروانے کے لئے انکی اخلاقی ،مالی اور سفارتی مدد کرتے رہیں انہیں تنہا مت چھوڑا جائے ورنہ تاریخ ہمیں
معاف نہیں کرے گی۔