بھارتی حکومت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے: سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

نیو یارک (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پریس کانفرنس اور الزامات کے جواب میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جبکہ بھارت مذاکرات سے ہمیشہ بھاگتا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پندرہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور انھیں بھارتی ہٹ دھرمی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ڈوزئیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے آفس میں دیا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج تک ممبئی حملوں کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔ سمجھوتہ ایکسپریس پر پاکستان نے تمام ثبوت بھارتی حکومت کو فراہم کئے تھے لیکن اس پر آج تک کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔