بھارتی ماڈل شیخا جوشی کی اپنی رہائشگاہ پر پراسرار موت

Sheikha Joshi

Sheikha Joshi

ممبئی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ماڈل اور ادکارہ شیخا جوشی مبینہ طور پر ممبئی مں اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی ہیں۔

شیخا جوشی جو کہ مہاوا کی راجورنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی روم میٹ نے بتایا کہ جب وہ فلیٹ پر پہنچیں تو کمرے کے دروازے پر دستک دینے کے باوجود کوئی جواب نہ ملا۔

تاہم بعد میں انہوں نے چابیوں سے دروازہ کھولا تو شیخا جوشی کو مردہ پایا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔