بھارتی جیلوں میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، وزارت خارجہ

Fishermen Prisoners

Fishermen Prisoners

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سال میں 2 مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے جس کے تحت اس وقت بھارت میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سال میں 2 مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ جس کے تحت اس وقت بھارت میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔ 2014 میں 68 ماہی گیر آزاد کئے اور اسی سال کی ابتداء میں 4 ماہ کے دوران 17 ماہی گیر آزاد کروائے گئے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں سے اچھا سلوک نہیں ہوتا، ماہی گیروں کو قید کرنے کے مسئلہ کو بار بار بھارت کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔